پودوں کو پانی ملنے پر مسکراہٹ، نہ ملنے پر غصہ دکھانے والا گملا

واشنگٹن: اب بہت جلد آپ اپنے گھر کے ایک کونے میں سمارٹ گملے میں ایک پودا رکھ سکیں گے جو بدلتے ماحول اور کیفیت کیساتھ 'اپنی شجربیتی' آپ کو بتائے گا۔

اس گملے کا نام لوا ہے جسے امریکی کمپنی نے تیار کیا ہے۔ ایک زمانے میں تاماگوچی نام کے مجازی پالتو الیکٹرانک جانور عام تھے اور اس گملے کی پشت پر یہی خیال کارفرما ہے۔

اگرچہ یہ ایجاد مکمل طور پر تو آپ کو پودے کے حقیقی احساسات نہیں بتاتی لیکن اتنا ضرور بتاتی ہے کہ جیسے ہی آپ پودے کو پانی دیتے ہیں گملے کے سکرین پر مسکراتا چہرہ آجاتا ہے اور پانی نہ ملنے پر سکرین پر غصہ والاچہرہ آئیگا۔

 

Leave a comment

Make sure you enter all the required information, indicated by an asterisk (*). HTML code is not allowed.