6 سالہ چیچن بچے کا 2 گھنٹے تک پش اپس لگانے کا ریکارڈ

گروزنی: چیچنیا میں 6 سالہ بچے نے دو گھنٹوں تک پش اپس لگا کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ رحیم نامی بچے کے اس کارنامے کو جلد گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ویڈیو میں نظر آنے والے بچے کی مہارت کی داد دینی پڑے گی جس نے پُش اَپس کا شاندار مظاہرہ کر کے 2 ورلڈ ریکارڈ بنا لئے۔ چیچنیا سے تعلق رکھنے والے 6 سالہ رحیم کریوف نامی بچے نے ایک ٹی وی شو میں اپنی مہارت کا عملی مطاہرہ کرتے ہوئے دو گھنٹوں میں لگاتار 4 ہزار 183 لگائے۔
اس حیرت انگیز بچے نے سانس لینے کے بعد ان کی تعداد 2 گھنٹوں میں 4 ہزار 618 کر دی۔ رحیم کے اس کارنامے کو جلد گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا جائیگا۔

Leave a comment

Make sure you enter all the required information, indicated by an asterisk (*). HTML code is not allowed.