یونین کونسل جبی شاہ دلاور میں ماموں نے آٹھ سالہ بھانجی کو پسٹل کے فائر مار کر قتل کر دیا

ٹمن'تھانہ ٹمن کی حدود دشوار ترین علاقہ ڈھوک بھجور داخلی یونین کونسل جبی شاہ دلاور میں ماموں نے آٹھ سالہ بھانجی کو پسٹل کے فائر مار کر قتل کر دیا۔ پولیس تھانہ ٹمن کے ایس ایچ او ایس آئی علی اکبر نے اپنی متحرک ٹیم کے ہمراہ دو گھنٹے کے اندر ملزم ماموں مبشر دین ولد تاج دین کو معہ آلہ قتل گرفتار کر کے آہنی سلاخوں کے پنجرہ حوالات میں بند کرتے ہوئے قتل کے نامزد ملزم کے خلاف مقدمہ درج رجسٹر کرتے ہوئے مقتولہ بھانجی کے والدین کی آہ و بکاہ سن لی۔ علاقہ عوام کا پولیس تھانہ ٹمن کی بہترین کارکردگی پر زبردست خراج تحسین ۔ اور سنگدل قاتل کے خلاف مقتولہ کے والدین کو جلد عدالتی انصاف فراہمی کا پرزور مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق آٹھ سالہ مقتولہ صاحب جان کے والد شوکت اقبال ولد محمد اقبال نے ملزم سالے مبشر دین ولد تاج دین کے خلاف مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان کیا کہ میری شادی دس گیارہ سال قبل کلثوم جان دختر تاج دین سے ہوئی جسکے بطن سے میری بیٹی صاحب جان پیدا ہوئی جسکی عمر تقریبا" آٹھ نو سال تھی ۔میری بیوی گھریلو ناچاکی پر سسرال گئی اور اس دوران میرے سالے مبشر دین نے میرے ٹکڑے کرنے کی دھمکی دے رکھی تھی۔ جو بعد ازاں تین روز قبل میرا سالہ مبشر دین میری بیٹی کو ننھیال لے آیا تھا۔ وقوعہ کے روز میرے والدمحمد اقبال ۔میری والدہ بیگم جان زوجہ محمد اقبال میرے سسرال گئے ہوئے تھے ۔ میرے سالے مبشر دین ولد تاج دین نے پسٹل کے دو فائر کرتے ہوئے میری بیٹی کو زخمی کر دیا جسکو آٹھا کر میری بیوی کلثوم جان کمرے میں لے آئی جو پسٹل کے فائرنگ سے زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے اسکی موت واقع ہو گئی ۔ میرے والد محمد اقبال نے میری بیٹی کے قتل ہونے کی مجھے اطلاع دی ہے ۔ پولیس تھانہ ٹمن نے فوری موقع پر پہنچ کر دو گھنٹے کے اندر قاتل مبشر دین کو معہ آلہ قتل پسٹل تیس بور برآمد کر کے گرفتار مقدمہ قتل درج رجسٹر کر دیا ہے

Last modified onSunday, 29 March 2020 16:12

Leave a comment

Make sure you enter all the required information, indicated by an asterisk (*). HTML code is not allowed.