کرونا وائرس کی وباسے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا لازمی ہو گا ' اسسٹنٹ کمشنر بلاول علی ہنجرا

لاوہ '،انتظامیہ احکامات پر عوام عمل کر ے تا کہ ہم اس وباکا مقابلہ کر سکیں ،عوام کے تحفظ کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ان خیالا ت کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر بلاول علی ہنجرانے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہو ں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت کی ہدایت کے مطابق لاک ڈان پر سو فیصد عمل کروایا جا رہا ہے تحصیل لاوہ کے دیہی علاقوں میں بھی انتظامیہ کی ٹیمیں چیک کر رہی ہیں اور عوام کو کرونا وائرس سے بچنے کیلئے بھرپور آ گاہی دی جا رہی ہے ۔اے سی لاوہ بلاول علی ہنجرا کا مزید کہنا تھا کہ ہم لاوہ وگردونواح میں ماسک بھی تقسیم کر رہے ہیں اور تاجروں کے تعاون سے مستحق افراد میں راشن بھی تقسیم کیا جا رہا ہے ۔

Last modified onSunday, 29 March 2020 16:11

Leave a comment

Make sure you enter all the required information, indicated by an asterisk (*). HTML code is not allowed.