ر ائوا نوار کیخلاف 444 ماورائے عدالت قتل پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا کیس نمٹا دیا گیا

اسلام آباد'عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی پہلے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرنا چاہتے ہیں، وکیل درخواستگزار کیا کوئی درخواستگزار ماورائے عدالت قتل کا براہ راست متاثرہ ہے؟ جسٹس مشیر عالم نقیب اللہ محسود کے والد بھی دراخواست گزار ہیں، وکیل فیصل صدیقی نقیب اللہ کے قتل پر سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی بنائی، فیصل صدیقی را انوار گرفتار ہوئے، ٹرائل چل رہا ہے عدالت اب مزید کیا کرے؟ جسٹس مشیر عالم رائو انوار پر 444 ماورائے عدالت قتل کا کیا ثبوت ہے؟ جسٹس مشیر عالم کیا درخواست گزاروں کو قتل ہونے والوں کے نام پتا ہیں؟ جسٹس مشیر عالم تمام ریکارڈ سندھ پولیس کے پاس ہے عدالت نوٹس جاری کر سکتی ہے، فیصل صدیقی عدالت انکوائری کرائے سب سامنے آ جائے گا، فیصل صدیقی 444 قتل کی بات سندھ پولیس کی رہورٹ میں لکھی ہے، فیصل صدیقی کیا نقیب اللہ محسود کے والد زندہ ہیں؟ جسٹس یحیی آفریدی نقیب اللہ کے والد انتقال کر گئے، پیروی ان کے ورثا کر رہے ہیں، فیصل صدیقی مبینہ طور پر قتل ہونے والوں کے نام تک آپکو معلوم نہیں، جسٹس مشیر عالم مرنے والوں کا اتنا درد ہے تو نام بھی پتا ہونا چاہیے تھے، جسٹس مشیر عالم فوجداری مقدمات میں اعلی عدلیہ کو احتیاط سے کام لینا چاہیے، جسٹس یحیحی آفریدیاعلی عدلیہ کی آبزرویشنز سے فوجداری کیس پر بہت اثر پڑتا ہے، جسٹس یحیحی آفریدی سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیوں نہیں کیا؟ جسٹس مشیر عالم عوامی مفاد کا مقدمہ ہے جو سپریم کورٹ پہلے بھی سن چکی، فیصل صدیقی عوامی مفاد کا کیس تب ہوتا جب متاثرہ افراد خود سامنے آتے، جسٹس مشیر عالم

Leave a comment

Make sure you enter all the required information, indicated by an asterisk (*). HTML code is not allowed.