شمالی وزیرستان آپریشن ، 9دہشتگرد مارے گئے 2سیکیورٹی اہلکار شہید

سیکورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 9 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 2 سکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے ہیں،آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کو شمالی وزیرستان کے علاقوں دوسالی اور خسورہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ معلومات ملی تھیں، جس پر گذشتہ رات آپریشن کیا گیا، اس دوران ہونے والے فائرنگ کے تبادلہ میں 9 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جبکہ کارروائی کے دوران ایک دہشتگرد گرفتار کرلیا گیا،، دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 5 زخمی ہوگئے، سرچ آپریشن کے دوران اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کرلیاگیا، آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والے لانس نائیک عبد الوحید شہید کا تعلق مظفرآباد اور سپاہی سکم داد شہید کا تعلق چھانگلا گلی ایبٹ آباد سے تھا۔

Leave a comment

Make sure you enter all the required information, indicated by an asterisk (*). HTML code is not allowed.