افسران کو غریبوں کی تکالیف کا احساس کرنا ہو گا:وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان فاءل فوٹو وزیر اعظم عمران خان

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افسران کو غریبوں کی تکالیف کا احساس کرنا ہو گا۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں کسان، پھل اور سبزی منڈیوں کی تعداد میں اضافے کے معاملے پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں گندم سے آٹے کی پیداوار میں اضافے کے معاملے پر بھی بحث کی گئی۔

اجلاس میں وفاقی و صوبائی وزرا، سیکرٹری اور چیف سیکرٹری سمیت سینئر افسران شریک تھے۔

اجلاس میں گندم سے آٹے کی پیداوار میں اضافے کے لیے فلور ملز میں پسائی کا تناسب 80:20 کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا اور سرکاری سطح پر گندم کی خریداری، ترسیل و اسٹوریج کے ضمن میں انتظامی اخراجات میں کمی لانے کا فیصلہ بھی ہوا۔

وزیر خزانہ کو گندم کی ترسیل سے متعلق ایک ہفتے میں پلان پیش کرنے کی ہدایت کر دی جبکہ فروٹ اور سبزی منڈیوں کے قیام میں نجی شعبے کو شامل کرنے کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے اور پنجاب میں منڈیوں کے قیام سے متعلقہ قوانین میں نظر ثانی کا فیصلہ بھی ہوا۔

1 comment

Leave a comment

Make sure you enter all the required information, indicated by an asterisk (*). HTML code is not allowed.