جنوبی وزیرستان:سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ 4 جوان شہید

جنوبی وزیرستان فاءل فوٹو جنوبی وزیرستان

جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ میں 4 جوان شہید ہوگئے جب کہ 4 دہشتگرد بھی مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کےمطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کا مقابلہ ہوا اور اس دوران دہشتگردوں کی فائرنگ سے 4 جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 4 دہشتگرد بھی مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والے جوانوں میں لانس نائیک عمران علی، سپاہی عاطف جہانگیر، سپاہی عزیز اورسپاہی انیس الرحمان شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ فورسز کی جانب سے علاقے میں کلیئرنس آپریشن کیا جارہا ہے۔

1 comment

Leave a comment

Make sure you enter all the required information, indicated by an asterisk (*). HTML code is not allowed.