فالج سے بچنا ہے تو مچھلی کھائیں

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک مہینہ میں 5 بار مناسب مقدار میں مچھلی کےاستعمال سے خواتین بالخصوص مردوں میں فالج کے خطرات تقریباً ختم ہو جاتے ہیں۔

ماہرین آبی حیات کاکہنا ہے کہ مچھلی کا گوشت ہیموگلوبن میں اضافہ اور کولیسٹرول میں کمی کا اہم ذریعہ ہے، مچھلی توانائی کے خزانے کی سی حیثیت رکھتی ہے لہٰذا مچھلی کے گوشت کو لال گوشت (بکرا، گائے، دنبہ) پر ترجیح دیں 

ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ تحقیق کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ مچھلی کا گوشت انسان کو ڈپریشن سے بھی نجات دلاتاہے۔

انہوں نے بتایاکہ ذہنی محنت کرنے والے افراد کو چاہیے کہ وہ مچھلی کو اپنی غذا کا حصہ بنائیں ، مچھلی کا گوشت ہر انسان کے لیے انتہائی عمدہ غذا ہے کیونکہ اس میں پائے جانے والے 3 فیٹی ایسڈز ذہنی امراض کی روک تھام میں انتہائی معاون ہیں اور اس کے استعمال سے دماغ کو تقویت ملتی ہے جس سے ڈپریشن کا بھی خاتمہ یقینی ہو جاتاہے۔

مچھلی کا گوشت دل کی دھڑکن کو متوازن رکھنے میں مدد کرتا ہے اور کینسر کی بعض اقسام سمیت پیٹ کے ورم سے متعلقہ بیماریوں کے خاتمہ میں بھی انتہائی معاون مددگار ثابت ہوتا ہے۔

Leave a comment

Make sure you enter all the required information, indicated by an asterisk (*). HTML code is not allowed.