کنگ خان نے اپنے اور اپنے بیٹے کے لیے اپنی کزن سے پشاوری چپل کی فرمائش کردی

 بالی وڈ کے کنگ خان شاہ رخ خانکو عید کی آمد پر پشاوری چپل کی یاد آ گئی۔بالی وڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان نے اپنے اور اپنے بیٹے کے لیے پشاور میں مقیم اپنی کزن سے پشاوری چپل کی فرمائش کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے سپر سٹار شاہ رخ خان کو اپنے آبائی شہر پشاور کی چپلیں یاد آئیں تو انہوں نے پشاور میں مقیم اپنی کزن نورجہاں بی بی سے رابطہ کیا اور پشاور کی چپل کی فرمائش کردی۔

 

شاہ رخ کی کزن نورجہاں نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ گذشتہ دنوں شاہ رخ نے فون پر رابطہ کیا تھا اور عید کے لیے پشاوری چپل کی فرمائش کی تھی۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شاہ رخ خانگذشتہ عید کی طرح اس مرتبہ بھی عید پر پشاوری چپل پہنیں گے۔ گذشتہ برس عید الفطر پر بھی شاہ رخ خان کو پشاور میں بنی خصوصی چپل تحفے میں دی گئی تھی۔

Leave a comment

Make sure you enter all the required information, indicated by an asterisk (*). HTML code is not allowed.