پی ایس ایل فائیو،پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی پاکستان پہنچ گئے

لاہور‘پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)میں حصہ لینے کیلئے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔36 سالہ ڈیرن سیمی کراچی ایئر پورٹ پہنچنے تو مداح انہیں دیکھ کر حیران رہ گئے اور انہوں نے ہیرو کھلاڑی کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں جبکہ غیر ملکی کھلاڑی بھی پاکستانی شائقین کرکٹ اور مداحوں کے درمیان گھل مل گئے۔ڈیرین سیمی نے پاکستان آمد پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یہاں پر آ کر بہت زیادہ خوشی ہو رہی ہے، پی ایس ایل کیلئے تیار ہیں اور بہت پر جوش بھی ہیں۔واضح رہے کہ ڈیرن سیمی پاکستان سپر لیگ فائیو کے لیے پاکستان پہنچنے والے پہلے غیر ملکی کرکٹر ہیں۔ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں اطلاع دی تھی کہ وہ پاکستان جا رہے ہیں اور کہا تھا کہ یہ کرکٹ نہیں بلکہ اس سے آگے کی چیز ہے۔ڈیرن سیمی نے اردو میں ٹوئٹس کر کے جہاں پی ایس ایل کیلئے اپنا جوش و جذبہ دکھایا وہیں پاکستان میں موجود اپنے مداحوں کے دل بھی جیت لیے۔

 

 

Leave a comment

Make sure you enter all the required information, indicated by an asterisk (*). HTML code is not allowed.