نسیم شاہ کی جگہ زاہد محمود کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا

لاہور'تمام میڈیا ہاوسز سے درخواست ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل سے متعلق کسی بھی خبر میں ایونٹ کا مکمل ٹائٹل درج کریںلاہور،7 مارچ 2020:لیگ اسپنر زاہد محمود کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ نوجوان فاسٹ بالر نسیم شاہ انجری کے باعث اسکواڈ سے باہر ہوگئے ہیں۔نسیم شاہ 5 مارچ کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں پشاور زلمی کے خلاف میچ میں بائیں ٹخنے کی انجری کا شکار ہوگئے تھے۔ نسیم شاہ کے اسکینز کا جائزہ لینے کے بعد ڈاکٹر سہیل سلیم نے انہیں 5 روز آرام کا مشورہ دیا ہے۔متبادل کھلاڑی کی حیثیت سے زاہد محمود(سلور کٹیگری) کے نام کی منظوری ایونٹ کی ٹیکنیکل کمیٹی نے دی۔ کمیٹی میں پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم خان، بازید خان،مرینہ اقبال، سمیر کھوسہ اور ڈاکٹر سہیل سلیم شامل ہیں۔

Leave a comment

Make sure you enter all the required information, indicated by an asterisk (*). HTML code is not allowed.