ملتان سلطان نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے کر پلے آف میں رسائی حاصل کر لی

راولپنڈی 'راولپنڈی میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کا 22واں میچ بارش کے باعث 9،9 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا جس میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرررہ اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 97 رنز بنائے جس کے جواب میں ملتان سلطانز نے مطلوبہ ہدف 7ویں اوور میں ہی ایک وکٹ کے نقصان پر آسانی سے پورا کرلیا۔ملتان سلطانز کی جانب سے جیمز ونس اور ذیشان اشرف نے ٹیم کو 68 رنز کا بہترین آغاز فراہم کیا، ذیشان 16 رنز بنانے کے بعد شاداب خان کا شکار بنے۔ جیمز ونس نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 20 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی، وہ 61 رنز پر ناقابل شکست رہے جب کہ معین علی بھی 14 رنز پر ناٹ آٹ رہے۔اس سے قبل ملتان سلطانز کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے لیوک رونکی اور کولن منرو نے اننگز کا آغاز کیا اور دونوں بالترتیب 18 اور 25 رنز بنانے کے بعد آٹ ہوئے جس کے بعد کولن انگرام بھی 6 رنز کے ہی مہمان ثابت ہوئے۔

Leave a comment

Make sure you enter all the required information, indicated by an asterisk (*). HTML code is not allowed.